Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حشیش، قات اور نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفرالقرینی نے کہا ہے کہ حشیش، قات اور نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ نجران، جازان، عسیر، تبوک اور الشرقیہ ریجنوں میں سرحدی محافظوں نے 36 ٹن 481 کلو گرام قات اورایک ٹن 472 کلو گرام حشیش اور 29572 ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ’سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے انہیں ضبط شدہ اشیا سمیت متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: