مکہ مکرمہ۔۔۔۔رمضان المبارک کے دوران زائرین کیلئے مقدس شہر میں پارکنگ لاٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مکہ میونسپلٹی ، محکمہ ٹریفک اور محکمہ نقل و حمل نے 15لاکھ مربع میٹر کے علاقے میں 5پارکنگ لاٹس قائم کی ہیں جہاں 45ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے۔ مکہ مکرمہ آنیوالی چھوٹی گاڑیوں کو یہاں پارک کرایا جائے گا۔ شہر میں گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ روکنے اور حرم شریف کے اطراف کے علاقوں کو ٹریفک اژدہام سے بچانے کیلئے پارکنگ لاٹس کا بندوبست کیا گیا ہے۔