مملکت کے کن شہروں میں جمعرات کو درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہا
جمعرات 24 اگست 2023 18:27
الاحسا اور دمام گرم ترین شہر رہے۔ (فوٹو نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو الاحسا اور دمام پچاس سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مملکت کے گرم ترین شہر بن گئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ القیصومہ میں 48 سینٹی گریڈ اور رفحا میں 47 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ درجہ حرارت کے حوالے سے مملکت بھر میں مدینہ منورہ اور العلا 46 سینٹی گریڈ سے چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ریاض، قصیم، عرعر، الجوف اور شرورہ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں