Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں پہاڑی تودہ گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی

اسرائیل میں بحیرہ مردار کے قریب ایک پہاڑی چٹان کھسکنے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ گر گیا جس کے باعث بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ متاثرین کی عمریں چار سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

متعدد افراد اب بھی پہاڑی تودے کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اسرائیل کی ریسکیو سروس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں شامل پانچ سالہ لڑکے کی حالت تشویش ناک ہے۔
بحیرہ مردار کے قریب پہاڑی علاقے میں ہائیکنگ ٹریک میں مٹی کی چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عام طور پر طوفانی بارشیں یا زلزلے کے باعث پتھریلے پہاڑوں میں دراڑیں پیدا ہوتی ہیں تاہم ان چٹانوں کے سرکنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

زخمیوں میں شامل پانچ سالہ لڑکے کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو اے پی

چٹانیں گرنے کا واقعہ بحیرہ مردار کے مغربی کنارے پر واقع این گیڈی نیچر ریزرو میں پیش آیا، یہ علاقہ ملک کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔
اسرائیل میں قائم رضاکار ایمرجنسی میڈیکل سروس یونائیٹڈ ہزالہ نے بتایا ہے کہ متعدد افراد اب بھی پہاڑی تودے کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
وہاں موجود رضاکار ٹیموں کی مدد اور زخمیوں کے انخلاء کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے ہیں۔

شیئر: