اسلام آباد.. اپو زیشن ارکان جمعہ کو وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران واک آوٹ کرگئے۔ بجٹ تقریر سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے احتجاج ریکارڈ کرا یا اور کہا کہ پنا حق مانگنے والے کسانوں پر تشدد کیا گیا۔ بجٹ کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے۔وا قعہ پر پارلیمنٹ سے واک آو¿ٹ کریں گے۔ اجلاس میںخورشید شاہ نے کسانوں پر احتجاج کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا موقف پیش کررہا ہوں۔ آج کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ اپنا حق مانگنے آئے تھے، ڈنڈے کھانے نہیں۔حکومت نے اپنے گھر میں کسانوں کو لاٹھیاں ماریں۔ اپوزیشن نے کسانوں پر تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا۔ بجٹ تقریر شروع ہوئی تو شور شرابا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے۔