ہالی وُڈ کے فلم پروڈیوسر یوری سنگر سعودی عرب میں تیل کی صنعت اور آرامکو کے آغاز پر ’سینڈز آف فارچون‘ کے عنوان سے فلم بنائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فلم میں امریکی جیولوجسٹ میکس سٹینیک اور خميس بن رمثان کی حقیقی کہانی پر مبنی ہو گی جنہوں نے مل کر 1938 میں ملک کے پہلے تیل کے کنویں کی دریافت کی۔
فلم پروڈیوسر نے کہا کہ ’آرامکو کی کہانی انسانی تخیلق کاری کا ثبوت ہے اور اس سے پتا چلتا ہے کہ ایک دریافت سے دنیا پر پر کس قدر ناقابل یقین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘
’یہ کہانی سب سعودی جانتے ہیں، لیکن دنیا بھی اسی طرح حیرت کا شکار ہوگی جیسے میں نے اس بارے میں پہلی مرتبہ سنا۔‘
اس فلم کا سکرپٹ برنی کیمپبیل نے لکھا ہے جنہوں نے سعودی عرب میں کئی برس گزارے ہیں۔ اس فلم میں سعودی اور امریکی اداکار کام کریں گے۔