Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرکسٹرا کی انڈیا میں جی 20 ممالک کے موسیقاروں کے ساتھ پرفارمنس

آرکسٹرا کا اہتمام جی 20 وزرائے ثقافت کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت جس کی نمائندگی سعودی نیشنل آرکسٹرا فار میوزک اور کوئر کی ٹیم نے کی انڈیا کے شہر ورانسی میں  جی 20 آرکسٹرا ٹریزر آف ٹونز ’سر وسودھا‘ میں شرکت کی ہے۔  
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  جی 20  آرکسٹرا انڈین شہر ورانسی  میں تجارتی سہولت مرکز اور دستکاری میوزیم  میں منعقد ہوا۔ 
 انڈیا کی سربراہی میں ہونے والے اس پروگرام میں جی 20  اور مہمان ممالک کے موسیقاروں نے شرکت کی۔ 
جی 20 سعودی وزارت ثقافت نے بھی جی 20 کے رکن اور مہمان ممالک کے ساتھ موسیقی اور ورثے کو منانے کےلیے  تقریب میں شرکت کی۔

تمام گلوکاروں نے کورس کی شکل میں پرفارم کیا جو اتحاد کا ایک مظاہرہ تھا (فوٹو: ایس پی اے)

 آرکسٹرا میں موسیقاروں نے اپنے اپنے ممالک کی دھنیں پیش کیں۔ وہ ثقافتی تنوع اور سنگم کو فروغ دینے کےلیے اپنے موسیقی کے آلات لائے جس نے انڈین لوگو ’ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل‘ کو اجاگر کیا۔ 
آکسٹرا نے دو الگ گانے پیش کیے گئے۔ پہلے گانے کے بول’دنیا ایک خاندان‘ انڈین میوزک اور کورل ٹیم نے اپنی زبان اور مقامی موسیقی میں پیش کیا۔ بعد ازاں ہر گلوکار نے اپنی اپنی مادری زبان میں پرفارم کیا۔  
دوسرے گانے کے بول ’ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل‘ تھے جسے انڈین اورانگریزی زبانوں میں تمام گلوکاروں نے کورس کی شکل میں پرفارم کیا جو اتحاد اور تعاون کا ایک مظاہرہ تھا۔
تقریب میں سعودی وزارت ثقافت کی شرکت بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو سعودی ویژن 2030 کے تحت اس کے سٹریٹجک اہداف میں سے ایک ہے۔ اس وژن میں آرٹس اور ثقافت میں سعودی عرب کا تعاون شامل ہے۔
سعودی نائب وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم  الطوق نے جی 20 ثقافتی وزرا کے اجلاس میں مملکت کی نمائندگی کی۔
انہوں نے 2020 میں اپنی صدارت کے دوران جی 20 ثقافتی وزرا کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کے فخر کا اظہار کیا۔
ابراہیم  الطوق نے جی 20 کی صدارت کے سلسلے میں سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے شروع کی گئی کامیابیوں اور منصوبوں پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی ثقافتی مناظر کو تقویت دینے کے لیے وزارت کے انیشیٹوز اور کوششوں کے لیے تعاون پر روشنی ڈالی۔

شیئر: