Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں بس پر فائرنگ ،26ہلاک

  قاہرہ.. مصر میں بس پر فائرنگ سے بچوں سمیت26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے قطبی عیسائی تھے۔ حملہ آور 3 گاڑیوں میں سوار تھے۔ انہوں نے بس کا راستہ روک کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ داعش کے ملوث ہو نے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 220 کلو میڑ دور منہا صوبے میں پیش آیا ۔ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور نعشیں سڑک کے کنارے رکھی ہیں۔

 

شیئر: