پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایشیا کپ میں سنیچر کے روز مدمقابل ہوں گی۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایشیا کپ کا اہم ترین میچ سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ون ڈے مقابلوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں 132 مرتبہ اس فارمیٹ میں آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں 73 مرتبہ پاکستان جبکہ 55 مرتبہ انڈیا نے فتح حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
روہت شرما ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کا مقابلہ کیسے کریں گے؟Node ID: 791046
-
ایشیا کپ: پاکستان انڈیا میچ اگر بارش کی نذر ہو گیا تو؟Node ID: 792121
اس کے علاوہ دونوں روایتی حریف ایشیا کپ میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں سات مرتبہ انڈیا اور پانچ مرتبہ پاکستان نے جیت حاصل کی۔
اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان گزشتہ 10 ون ڈے میچوں کی بات کی جائے تو اُس میں سات مرتبہ انڈیا اور تین مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل 2022 میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو میچ ہوئے تھے جن میں ایک میں پاکستان جبکہ ایک میں انڈیا جیتا تھا تاہم وہ ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ پر مبنی تھا۔
دوسری جانب دونوں ٹیمیں سنیچر کے روز پہلی مرتبہ پالیکیلے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دونوں ٹیمیں 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔
میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، میرے خیال سے تمام لڑکے کافی پرجوش ہیں۔ انڈیا پاکستان کے میچ کا مداح کافی انتظار کرتے ہیں لہذا ہم بھی کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سری لنکا کی کنڈیشنز پاکستان اور انڈیا کی کنڈیشنز جیسی ہی ہیں۔ بیٹنگ کرتے وقت آپ کو وقت لگتا ہے اور بولنگ صرف گڈ ایریا میں کروانا پڑتی ہے۔ ہم کل کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘
انڈیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ ’بیٹنگ آرڈر معمول کے مطابق ہوگا۔ مڈل آرڈر میں کافی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ جو ہماری بہترین الیون ہو، اسے کھلائیں۔‘
دوسری جانب انڈین کپتان روہت شرما نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیم کے لیے میرا بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کردار بہت اہم ہے۔ میں جب اچھے رِدھم میں ہوں تو اپنی وکٹ گنوانا نہیں چاہتا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ورلڈ کپ سے پہلے کچھ تجربات کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ ہم ایشیا کپ میں وہ کر پائیں گے۔ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، جس کی بڑی تاریخ ہے، یہ کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ ہم نے پچھلے ہفتے بنگلور میں ختم کر لیا ہے۔‘
فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جسپریت بمراہ بہت اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہے۔‘
پاکستان اور انڈیا کے میچ درمیان بارش ہونے کا کتنا امکان ہے؟
پاکستان اور انڈیا کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ میچ کے دن پالیکیلے میں بارش متوقع ہے جس کے باعث میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کہاں پر نشر کیا جائے گا؟