شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان رواں سال دسمبر میں زویا اختر کی فلم ’دا آرچیز‘ سے بالی وُڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کر رہی ہیں لیکن ان کا ماڈلنگ کیریئر پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق جمعہ کی رات ممبئی میں نیو یارک کے فیشن برانڈ ’میبیلن‘ کے ایونٹ میں سُہانا خان سرخ لباس زیبِ تن کیے کرینہ کپور خان اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔
اس ایونٹ میں کرینہ کپور سیاہ اور کیارا ایڈوانی سبز ملبوسات پہنی ہوئی تھیں اور فوٹوگرافرز سے تصاویر بنوانے میں مصروف تھیں۔
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں تینوں خواتین کو تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن سُہانا خان اس موقع پر کنفیوژ نظر آئیں اور کئی مرتبہ کرینہ کپور کی طرف دیکھتی ہوئی پائی گئیں۔
بار بار سُہانا خان کرینہ کپور کی طرف دیکھتی رہیں لیکن بالی وُڈ کی ’بیبو‘ کہلانے والی اداکارہ انہیں نظرانداز کر کے کیمروں کی آنکھ سے اپنی تصاویر محفوظ کروانے میں مصروف رہیں۔
کرینہ کپور کے رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوٹ کیا اور اب ان کی جانب سے اس ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Three Enchanting Beauties - Kiara Advani, Kareena Kapoor and Suhana Khan strike a pose for #ForEveryYou Reliance Retail's Tira Beauty first Campaign Launch#KiaraAdvani #KareenaKapoor #KareenaKapoorKhan #SuhanaKhanpic.twitter.com/TM3MAgbz6E
— WV (@Weekend__vibes) September 1, 2023