Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیور پول نے محمد صلاح کی منتقلی کے لیے سعودی کلب الاتحاد کی پیشکش ٹھکرا دی

لیورپول کے منیجر کے مطابق محمد صلاح لیورپول سے کہیں نہیں جا رہے۔ ( فوٹو: اے ایف پی)
لیورپول نے سٹار مصری فٹبالر محمد صلاح کی منتقلی کے لیے سعودی الاتحاد کلب کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ’لیورپول نے کل جمعہ کو محمد صلاح کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔‘
لیورپول کے منیجر یورگن کلوب نے پریس کانفرنس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’محمد صلاح لیورپول سے کہیں نہیں جا رہے۔‘
انہوں نے ٹھوس موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’محمد صلاح کی منتقلی کے لیے جو بھی پیشکش ہو گی اسے ٹھکرا دیا جائے گا۔‘
دوسری طرف باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جدہ کے الاتحاد کلب نے محمد صلاح کو حاصل کرنے کے لیے ایک اور پیشکش کی تیاری شروع کر دی ہے۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’الاتحاد اس مرتبہ 200 ملین یورو کی پیشکش کے ساتھ ایک اور کوشش کر رہا ہے۔‘

شیئر: