Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت دادو اور چترال میں 185 ٹن سے زیادہ فوڈ پیکٹس تقسیم

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 671 ضرورت مند افراد مستفید ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے دادو  اور خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں 185 ٹن 535 کلو گرام فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غذائی اشیا کی تقسیم سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 671 انتہائی ضرورت مند اور نادار افراد مستفید ہوئے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی  خدمات دنیا بھر میں انسانی و امدادی منصوبے نافذ کررہا ہے۔ پاکستان میں امدادی پروگرام ان میں سے ایک ہے۔ 

یمن میں اعضا سے محروم 261 افراد کو مختلف طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں یمن کے تعز گورنریٹ میں شاہ سلمان مرکز نے جولائی 2023 کے دوران مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز کے تحت اعضا سے محروم 261 افراد کو مختلف طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
 الحدیدہ گورنریٹ کے الخوخہ ڈسٹرکٹ میں شاہ سلمان مرکز کے تحت موبائل نیوٹریشن میڈیکل کلینکس نے 16 سے 22 اگست کے درمیان تین ہزار 603 مستحق افراد کو علاج کی سہولت فرہم کیں۔

شیئر: