سعودی عرب میں القصیم پولیس نے ایک سال قبل ایک شخص پر حملے اور نشہ آور اشیا فروخت کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق القصیم پولیس کے ترجمان نے بتایا ’ملزمان کی شناخت حملے کے واقعے کی ویڈیو سے ممکن ہوسکی۔ دونوں حملے کے بعد رینٹ اے کار سے فرار ہوگئے تھے‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ متاثرہ شخص نے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرائی تھی‘۔
’دونوں ملزمان ایک سال سے مفرور تھے۔ ان کی گرفتاری نشہ آور اشیا کے کیس میں ہوئی۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ وہ ایک سال قبل ایک شخص کو ہتھیار سے زدوکوب بھی کرچکے تھے۔ اس سے ان کا جھگڑا چل رہا تھا‘۔