Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 34 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط، چار غیر ملکی گرفتار 

سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ ریاض ریجن میں 34 لاکھ 26 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ سعودی عرب کے امن و امان اور اس کے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے منشیات کے سمگلروں اور اسے فروخت کرنے والوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے‘۔  
ترجمان نے بیان میں کہا’ محکمے کے اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ریاض ریجن میں لوہے کی کٹائی کے لیے تیار کردہ کھیپ کی تلاشی لی جس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں‘۔ 
’سمگلنگ میں ملوث تین یمنی شہریوں اور شام سے درآمد کیے جانے والے سامان کی ترسیل کے ویزے پر آنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا‘۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: