کنگڈم ٹور 2023 کے تحت کنسرٹس اور تھیٹرز کی پرفارمنس
کنگڈم ٹور 2023 کے تحت کنسرٹس اور تھیٹرز کی پرفارمنس
پیر 4 ستمبر 2023 16:47
منفرد نوعیت کے پروگراموں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں کنگڈم ٹور2023 کے زیرعنوان تفریحی میلہ مملکت بھر میں جاری ہے جس میں 27 کنسرٹس اور 22 تھیٹرز کی پرفارمنس پیش کی جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تفریح کی غرض سے کنگڈم ٹور 2023 کے تحت میوزک کنسرٹ اور تھیٹرز میں معروف گلوکاروں اور فنکاروں کو دیکھنے کے لیے گزشتہ چار ماہ میں ہزاروں شائقین نے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
موسیقی اور قہقوں سے بھرپور اپنی نوعیت کے منفرد پروگراموں کا یہ سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا جس میں دیگر تقریبات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
مئی میں شروع کیے گئے کنگڈم ٹور پروگرام میں تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کمیشن، میوزک کمیشن اور سعودی عرب کے معروف فنکار صحت مند تفریح پیش کر رہے ہیں۔
کنگڈم ٹور 2023 کے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے والوں میں معروف فنکار محمد عبدو، رباح صقر، اسالہ، خالد عبدالرحمٰن، فہد الکوبیسی، اسیل ابوبکر، زینا عماد کے علاوہ کئی دیگر علاقائی اور عرب خطے کے بہت سے نامور آرٹسٹ شامل ہیں۔
تقریبات کے سلسلے میں پیش کیے گئے ڈراموں اور سٹیج شوز میں مصر اور کویت کے فنکاروں احمد حلمی، بایومی فواد، احمد العونان، ہودا حسین، عبدالمجید الراحدی، اور طارق العلی کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں