Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں، پولیس

 نئی دہلی .... بلندشہر ہائی وے پر 4خواتین سے زیادتی اور انکے 40سالہ ایک عزیز کو قتل کرنے کے واقعہ نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ ابتدائی طبی معائنے کے مطابق ان خواتین کے خلاف زیادتی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ حکام نے گریٹر نوائیڈا میں ایک پریس کانفرنس طلب کی جس سے چیف میڈیکل آفیسر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ طبی معائنے میں ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے بازوﺅں پر خراشیں تو دیکھی گئیں مگر جسم پر کسی قسم کے نشانات نہیں۔ انکے کپڑوں او رجسم پر بھی کسی قسم کے دھبے نہیں پائے گئے۔ واضح رہے کہ بدھ کی شب ان خواتین کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ الزام لگایا گیا تھا کہ چند افراد نے دیسی ساختہ پستولوں سے دھمکا کر اور قتل کی دھمکی دیکر ان لوگوں کو لوٹا اور زیادتی کی جبکہ خواتین نے جن تین لوگوں کے نا م لئے ہیں ان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے تھانے لایا گیا ہے۔ یہ تینوں ہی انکے ہمسائے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ مجرموں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: