Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے بعد پہلی سالگرہ، شوہر نے اہلیہ کے لیے چاند پر پلاٹ خرید لیا

سنجے مہاتو انڈین ریاست مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام کے رہائشی ہیں۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
انڈین ریاست مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر چاند پر ایک پلاٹ تحفے میں دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سنجے مہاتو نامی شہری نے چاند پر ایک ایکڑ زمین 10 ہزار روپے میں خریدی کیونکہ شادی سے قبل انہوں نے اہلیہ سے وعدہ کیا تھا وہ انہیں چاند لا کر دیں گے۔
سمجے مہاتو کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں چاند لا کر دوں گا لیکن میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا۔ لیکن اب شادی کے بعد ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر میں نے سوچا کہ کیوں نہ انہیں چاند پر ایل پلاٹ تحفے میں دے دوں۔‘
جھرگرام کے رہائشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلاٹ انہوں نے اپنے ایک دوست کی مدد سے ’لونا سوسائٹی انٹرنیشنل‘ سے خریدا ہے جس کے لیے انہیں ایک سال انتظار کرنا پڑا۔
سنجے مہاتو نے بتایا کہ ’میں ایک اپنی اہلیہ کے لیے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ہے‘ اور یہ بات بتاتے وقت ان کے ہاتھ میں پلاٹ کی رجسٹری بھی موجود تھی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کوئی اور تحفہ کیوں نہیں دیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں کوئی اور تحفہ بھی دے سکتا تھا لیکن ہم دونوں کے دلوں میں چاند کی ایک الگ جگہ ہے۔‘
یہ نوبیاہتا جوڑا کبھی شاید پر چاند نہ جا پائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اپنے گھر کے گارڈن میں بیٹھ کر چاند کو دیکھتے ہیں اور اس شہ کو دیکھتے ہیں جو ان کی محبت کی کہانی کا ایک بڑا حصہ ہے۔
واضح رہے کہکشاں میں کسی بھی چیز کو اپنی ملکیت میں رکھنا ناممکن ہے لیکن انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس پھر بھی چاند کے ٹکڑے لوگوں کو فروخت کرتے رہتے ہیں۔
راجستھان کے ایک رہائشی نے 2020 میں اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو چاند پر تین ایکڑ کا پلاٹ تحفے میں دیا تھا۔
اس سے قبل آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے بھی 2018 میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے چاند پر اپنے لیے ایک ٹکڑا خرید لیا ہے۔

شیئر: