بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی (فوٹو، ٹوئٹرف)
سعودی محکمہ کسٹم اورانکم ٹیکس کی ٹیموں نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ منشیات بیرون مملکت سے لائی جارہی تھیں۔
عاجل نیوز نے محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کی سرحدی چیک پوسٹ البطحا پرآنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لینے پراس کے خفیہ خانوں میں بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کے پیکٹس برآمد ہوئے جنہیں انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ گاڑی سے برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 900 ہے ۔ کسٹم اہلکاروں نے ضبط کی جانے والی منشیات اورسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔