سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے الراشدیہ 2 محلے میں ایک طالب علم اپنے ساتھی کی گاڑی کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طلبہ سکول سے واپسی کے لیے نکل رہے تھے۔ اچانک ایک طالبعلم گاڑی کے کچل کر ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورس کےاہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی۔
بتایا جاتا ہے ہلاک ہونے والا مڈل سکول کا طالب علم تھا جبکہ جس طالب علم کی گاڑی سے ٹکرایا وہ ثانوی میں زیرتعلیم تھا۔
حادثے کے بعد طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے’طالب علم کے کچلے جانے کا واقعہ سکول کے قریب واقع سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ثانوی سکول کےطالب علم کی گاڑی اچانک ٹریک سے ہٹ گئی اور پیدل گھر جانے والے طالب علم سے ٹکرا گئی‘۔