دبئی میں فیملی فیلڈ ہیلتھ سروے کیوں کیا جا رہا ہے؟
صحت خدمات کے معیار کے بارے میں معلوم کیا جائے گا (ففوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی حکومت اتوار دس ستمبر کو مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے ہیلتھ سروے شروع کرے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ صحت دبئی ڈیجیٹل اتھارٹی کے تعاون سے محکمہ شماریات کے ذریعے فیلڈ ہیلتھ سروے 2023 کرکے صحت کے بارے میں تمام ضروری معلومات جمع کرے گی۔
مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں، بچوں، لڑکوں اور بوڑھوں کی صحت کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مزدوروں کے حوالے سے بھی ضروری معلومات جمع کی جائیں گی۔
سپیشل ٹرینڈ ٹیمیں ہیلتھ سروے میں حصہ لیں گی۔ تمام کام انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کیا جائے گا۔
دبئی میں فیملی ہیلتھ سروے 2023 اپنی نوعیت کا چوتھا ہے۔ اس سے قبل 2009، 2014 اور 2019 میں ہیلتھ سروے کامیابی کے ساتھ مکمل جاچکا ہے۔
دبئی میں فیملی فیلڈ ہیلتھ سروے چار امور پر توجہ مرکوز کرے گا۔ بیماریوں اور لاعلاج امراض کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں گی۔
صحت کے حوالے سے طرز حیات کے بارے میں معلومات لی جائیں گی مثلا تمباکو نوشی، ورزش اور صحت بخش خوراک کے حوالے سے معلوم کیا جائے گا۔
ہسپتالوں اور او پی ڈی سروسز پر حفظان صحت کے لیے کتنا خرچ کیا جارہا ہے۔ صحت خدمات کے معیار کے بارے میں معلوم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بنیادی چیک اپ کے بارے میں بھی معلومات لی جائیں گی۔