سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے حکام نے منگل کو قتل کیس میں سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر موت کی سزا پر عملدرآمد کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری بندر بن بدر بن خلوی الحربی نے سعودی شہری احمد بن عبداللہ بن غرم اللہ الغامدی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ملزم عدالت کے حوالے کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا‘۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ایوان شاہی سے فرمان جاری ہونے پر فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔