Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زُوم اے آئی کے ساتھ‘، مصنوعی ذہانت ویڈیو کانفرنس کو کتنا موثر بنا دے گی؟

زُوم کے بعض فیچرز صارفین کو فوری فراہم کر دیے جائیں گے جبکہ چند نئے فیچرز آئندہ چند ماہ متعارف ہوں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم ’زُوم‘ کی جانب سے اپنی خدمات کے دائرے کو نمایاں کرنے کے لیے نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کے لیے پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ 
کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں زُوم کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، تاہم وبا کے خاتمے کے بعد اس کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی۔
اس کے بعد پلیٹ فارم کے منتظمین نے اس میں نئے فیچر کا اضافہ کرنے پر غور کیا تاکہ اسے دوبارہ مزید فعال اور مقبول بنایا جاسکے۔ 
زوم ’اے آئی‘ خصوصیت کے ساتھ:  
زُوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’نئے اضافے کے بعد فیچر کو ’زُوم اے آئی کے ساتھ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ فیچر سسبکرائبرز کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔‘
زُوم کے پیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا جو ’ٹیم چیٹ اور ای میل وائٹ بورڈ‘ پر ظاہر ہوگا، علاوہ ازیں روڈمیپ کا اضافی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ 
بعض فیچرز صارفین کو فوری طور پر فراہم کر دیے جائیں گے جبکہ چند نئے فیچرز آئندہ چند ماہ کے دوران متعارف ہوں گے۔ 
فیچرز کی نئی صلاحتیں: 
آے آئی کمپینین کے عنوان سے جو نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا اس میں کانفرنس کال میں تاخیر سے شامل ہونے والے کو بھی وہ معلوم ہو سکے گا جو اُس کی غیرموجودگی کے دوران شرکا پیش کر چکے ہوں گے۔ 
پلیٹ فارم کے نئے فیچرز: 
آئندہ پیش کیے جانے والے فیچرز میں زُوم کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم پر نئی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی جس میں تخلیقی مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت ’ٹیم چیٹ‘ میٹنگز کا خلاصہ شامل کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ 

زُوم کے باقاعدہ سبسکرائبرز مقررہ ادائیگی کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکا کی تعداد 500 تک بڑھا سکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

آئندہ برس کے اوائل تک صارف اس خصوصیت سے مستفیض ہوتے ہوئے جملے کی تحریر کو خودکار طریقے سے مکمل کرسکے گا جبکہ کسی بھی چیٹ کے ذریعے ملاقاتوں کا شیڈول بھی تیار کیا جا سکے گا۔ 
زُوم پلیٹ فارم: 
زُوم ویڈیو کانفرنسنگ کا وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ایک ہی وقت میں 100 سیٹس پر صارفین 40 منٹ تک مفت ویڈیو کانفرنسنگ کرسکتے ہیں۔ 
علاوہ ازیں زُوم کے باقاعدہ سبسکرائبرز مقررہ ادائیگی کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکا کی تعداد 500 تک بڑھا سکتے ہیں جبکہ اس میں وقت بھی غیرمحدود ہوتا ہے۔ 

شیئر: