Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایکس‘ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت

’ایکس‘ اپنے صارفین کوڈیجیٹل اثاثے خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت دینے جا رہی ہے۔
جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ ’ویڈیو اور آڈیو کالز کا فیچر ایکس پر آ رہا ہے۔‘ تاہم انہوں نے اس بات پر روشنی نہیں ڈالی کے صارفین کو یہ سہولت کب سے میسر ہوگی۔
آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر میسر ہوگی اور اس کے لیے کوئی فون نمبر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
پچھلے مہینے ’ایکس‘ کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لنڈا یارکینو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویب سائٹ کو چینی سوشل میڈیا ایپ ’وی چیٹ‘ کے طرز پر استوار کریں گے اور ’ایکس‘ مستقبل میں ’ایوری تھینگ ایپ‘ کے طور پر استعمال کیا جا سکے گے۔
’ایکس‘ نے حال ہی میں امریکی ریاست روڈ آئلینڈ میں ’کرنسی ٹرانسمیٹر لائسنس‘ حاصل کیا ہے جس کے بعد کمپنی کو کرپٹو کرنسی سے منسلک کاروبار کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
لائسنس ملنے کے بعد ’ایکس‘ اپنے صارفین کوڈیجیٹل اثاثے خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت بھی دے سکے گا۔
ایلون مسک نے پچھلے سال اکتوبر میں ’ٹوئٹر‘ خریدا تھا جس کے بعد انہوں نے اس کمپنی کا نام ’ایکس‘ رکھا تھا۔ ایلون مسک کے کمپنی خریدنے کے بعد ’ایکس‘ کے ایڈورٹائزنگ بزنس کو شدید نقصان پہنچا تھا کیونکہ سرمایہ دار ان کی پالیسیوں سے ناخوش تھے۔

شیئر: