Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کے آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمت کیا ہے؟

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس لانچ 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
ایپل نے اپنے نئے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس لانچ کر دیے ہیں اور یہ فون 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔
ایپل نے اپنے نئے فون اور واچز کی رونمائی منگل کو کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں کی۔
روئٹرز کے مطابق آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر ہو گی۔
آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
روئٹرز کے مطابق ایپل نے نئے فونز کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کے سبب کیا ہے۔
آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔
آئی فون کے نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے اور ان میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس کے علاوہ ایپل کے نئے فونز اور ایئر پووڈز میں میں ’سی ٹائٹ‘ چارجنگ پورٹ لگایا گیا ہے۔

شیئر: