Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکی کمپنیوں کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ تک رسائی آسان

ایم او یوز کا مقصد ڈیجیٹل بینکنگ سیکٹر کے کردار کو بڑھانا ہے( فوٹو عرب نیوز)
 سعودی وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے الراجی بینک، الینما بینک اور بینک سعودی فرانسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے بعد سعودی عرب اپنی ڈیجیٹل بینکنگ خدمات میں تبدیلی کی توقع کر سکتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایم او یوز کا مقصد ڈیجیٹل بینکنگ سیکٹر کے کردار کو بڑھانا اور سرمایہ کاروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔
ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدے کمپنیوں کو سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔
تازہ ترین مفاہمت نامے وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے ریاض بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اپنے ہیڈ کوارٹر کو مملکت منتقل کرنے کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
بینک کے مطابق ان کمپنیوں کے ملازمین کو اکاؤنٹس کھولنے، بینکنگ کارڈ جاری کرنے، خصوصی ممبرشپ میں شامل ہونے اور ریلیشن شپ مینیجرز کی شناخت کے لیے تیز رفتار اور موثر طریقہ کار کی پیشکش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ انہیں سعودی عرب پہنچنے اور ورک پرمٹ جاری کرنے سے پہلے تمام خدمات فراہم کر دی جائیں گی۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ کے مطابق مملکت میں سازگار آپریٹنگ ماحول کی بدولت اور سخت لیکویڈیٹی کے باوجود سعودی عرب میں بینکوں سے اس سال اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ہے۔
جولائی میں امریکہ میں مقیم فرم کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں نان آئل کی اقتصادی ترقی مملکت میں بینکوں کے منافع کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر: