سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصی پر انتہا پسندوں کے ایک گروپ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ اس طرح کی کارروائیاں تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کرنے کے مترادف ہیں‘۔
بیان میں اسرائیلی فورسز کو ان مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کےلیے مکمل ذمہ دار قراردیا گیا۔
سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ’وہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کےلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم اور تنازع کے خاتمے کے لیے تمام ضروری کوششیں بروئے کار لائی جائیں‘۔