Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیگم کلثوم نواز کو بھی پیش ہونا چاہیئے،تحریک انصاف

اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ اب سپریم کورٹ میں بیگم کلثوم نواز ، خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو بھی پیش ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے بھی 92 اور 93 میں فلیٹ خریدنے کے بیان دیئے ہیں ۔ نعیم الحق نے کہا کہ یہ ایک فوجداری کارروائی ہے۔ اس میں حسین نواز نے ہر حالت میں پیش ہونا تھا ۔ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا کہ حسین نواز نے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ کر کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ آج بھی حسین نواز بڑے مجمع کے ہمراہ پہنچے،اس کا مقصد دباو بڑھانا ہے ۔ ماضی میں بھی مسلم لیگ( ن) کے سپریم کورٹ پر حملے کوئی ڈھکے چھپے نہیں، پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ اب یہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں ۔ 

 

شیئر: