Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ن لیگ سے ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم بھی مقدمات کا سامنا کو تیار ہیں اور نواز شریف بھی کریں۔ (فوٹو: پاکستان پیپلز پارٹی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض ن لیگ سے ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا تمام سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ الیکشن کا مطالبہ کریں۔
لاہور میں منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ تھا کہ نواز شریف واپس آئیں۔ پیپلزپارٹی اس فیصلے کو ویلکم کرتی ہے۔
’لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا گیا ہے اس لیے اب یہ مناسب نہیں ہے کہ میں ہر روز اس بارے میں بات کروں۔‘
مقدمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم بھی مقدمات کا سامنا کو تیار ہیں اور نواز شریف بھی کریں۔
ملک میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کب ہوں گے اس کا اختیار نہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نہ میرے پاس ہے اور نہ کسی اور کے پاس ہے۔ الیکشن اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔‘
ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے منصوبوں پر قانون واضح ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سندھ کی بجٹ والی سکیم کو اجازت نہ دیں جبکہ وفاق میں بجٹ والی مزید سکیمیں دی جا رہی ہیں۔
’وفاق میں سکیم دی جا رہی ہے کہ ججز کو بلاسود قرضہ دیں۔ عوام کے مسائل حل ہونے والی سکیموں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور روایت سب کے لیے ایک ہونی چاہیے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعزاز ہے کہ ملک کا سب سے کم عمر وزیر خارجہ رہا ہوں، میں نے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں کردار ادا کیا۔

شیئر: