سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل ’ضمان‘ نے کہا ہے کہ’ 2022 کے دوران انشورنس کپمنیوں کے خلاف 8 لاکھ 72 ہزار شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ دھوکہ دہی کے حوالے سے 52 شکایات ریکارڈ پر آئیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل نے رپورٹ میں کہا کہ ’2022 کے دوران 7 لاکھ 97 ہزار ٹیلیفونک رابطے ہوئے۔ 474 افراد نے دفتر میں شکایات درج کرائیں۔ انشورنس سروس کا معیار 87 فیصد رہا‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ 2022 کے دوران صحت خدمات کے حوالے سے 2009 خلاف ورزیاں درج کی گئی ہیں۔ 23 جرمانے کیے گئے، سات جرمانے آجروں اور 16 انشورنس کمپنیوں پر کیے گئے‘۔
علاوہ ازیں 128 انتباہ جاری کیے گئے جبکہ دو کمپنیوں کو ہیلتھ انشورنس سروس فراہم کرنے سے معطل کردیا گیا۔