Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلاء کے تحفظ کے لیے ' ہیریٹیج رینجرز' کا خصوصی دستہ

ہمارا مشن سیاحوں کو آثار قدیمہ کے مقامات کی بھرپور معلومات فراہم کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے تاریخی مقامات العلاء کے  فروغ اور تحفظ کے لیے 'ہیریٹیج رینجرز' کا ایک خصوصی تربیت یافتہ دستہ اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی رائل کمیشن فار العلاء کی وزیٹر گائیڈز پر مبنی یہ ٹیم تاریخی علاقے کے قدرتی اور ثقافتی ماحول کے بارے میں لامحدود معلومات فراہم کرتی ہے۔

علاقے کی تاریخ  زندہ رکھنے اور ماضی کا تحفظ کرنے والی ٹیم پر فخر ہے۔ فوٹو عرب نیوز

وزیٹر گائیڈز ٹیم کے کپتان ترفان الخمالی نے بتایا ہے کہ ہیریٹیج رینجرز کی ٹیم میں شامل تمام ارکان علاقائی ورثے اور نوادرات کے ماہر ہیں۔
رائل کمیشن العلاء  کی زیر نگرانی کام کرنے والی ہماری ٹیم کا مشن سعودی زائرین سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو علاقے میں آثار قدیمہ کے مقامات کی بابت بھرپور معلومات فراہم کرنا ہے۔
ترفان الخمالی نے بتایا کہ تاریخ کی بابت جاننے کا شوق رکھنے والے سیاح یہاں کے صحرائی علاقے کے قدرتی اور آثار قدیمہ کے مقامات اور اس کے تحفظ کے بارے میں بہت کم جانتے تھے۔

ہیریٹیج رینجرز میں شامل تمام ارکان علاقائی ورثے اور نوادرات کے ماہر ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ہیریٹیج رینجرز سیاحوں کو یہاں کے تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کے داخلی اور خارجی راستوں پر معلومات اور ہدایات فراہم کرتے ہیں۔
وزیٹر گائیڈز ٹیم کے کپتان نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم عہد ہے اور اس ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر قابل فہم کوشش کی جانی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ برسوں العلاء کا دورہ کرنے والے لاکھوں سیاحوں کی مدد کرنے کے لیے رائل کمیشن سعودی نوجوانوں کو  تربیت اور اعلیٰ مہارت فراہم کرنے کا پانچ سالہ منصوبہ رکھتا ہے۔ 

رائل کمیشن فار العلاء کے وزیٹر گائیڈز لامحدود معلومات رکھتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

وزیٹر گائیڈز ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہیریٹیج رینجرز کے تمام ارکان کو علاقے کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کا دفاع کرنے پر 'ہیرو' قرار دیا جاتا ہے۔
علاقے کی تاریخ  کو زندہ رکھنے اور ماضی کے تحفظ میں تعاون کرنے کے لیے اس قابل ٹیم پر ہمیں فخر ہے۔
ہیریٹیج رینجرز مقامی آبادی میں العلاء کے بارے میں آگہی مہم پیدا کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔

علاقے سے جڑی کہانیاں آئندہ نسلوں کے لیے جاننا ضروری ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر امریکی نیشنل پارک سروس کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ ویلا  نے بتایا کہ کسی بھی پارک رینجر کا بنیادی فرض خدمت اور حفاظت کرنا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹیم نئے آئیڈیاز کے ساتھ ایسا سب کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈیوڈ ویلا نے بتایا کہ  دنیا بھر میں پارک رینجرز کا خاص اور مستقل مشن اور پیغام ہے کہ وہ  اپنی قوموں، اپنے خطے، اپنی دنیا کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کریں اور اس میں سب سے اہم  وہ قصے کہانیاں ہیں جو علاقے سے جڑی ہوئی ہیں اور آئندہ نسلوں کے لیے جاننا ضروری ہیں۔
 

شیئر: