Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خالی ریفریجریٹر‘ سے انڈین کینیڈین بزنس مین ارب پتی کیسے بنا؟

’انسٹاکریٹ‘ نامی کمپنی کا دفتر سان فرانسسکو میں قائم ہے اور اپوروا اس کے شریک بانی ہیں۔ (فائل فوٹو: سی این این)
اپوروا مہتا سنہ 1986 میں انڈیا میں پیدا ہوئے تھے اور پھر انہوں نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔
ان کا شمار آج امریکہ کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے اور ’سی این بی سی‘ کے مطابق وہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
سنہ 2010 میں اپوروا امریکی ریاست سیاٹل میں ’ایمازون‘ میں بحیثیت سپلائی چین انجینئر نوکری کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی نوکری چھوڑی اور سان فرانسسکو منتقل ہوگئے اور وہ اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے تھے لیکن اُس ان کے پاس کوئی آئیڈیا موجود نہیں تھا۔
اگلے دو برسوں تک اپوروا نے گیمنگ اور اشتہاری کمپنیاں قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے مطابق ’بدقسمتی سے تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔‘
اپوروا کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو میں رہائش کے دوران ان کے گھر کا خالی ریفریجریٹر انہیں اکثر الجھن کا شکار رکھتا تھا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ اب سامان لینے مارکیٹ جانا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں ’اشیائے خورد و نوش کی کمی میرے لیے ایک روزانہ کا مسئلہ‘ تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ صرف اُن کا مسئلہ نہیں۔
اسی خالی ریفریجریٹر کو دیکھ کر انہیں اشیائے خورد و نوش کی آن لائن ڈیلیوری کے کاروبار کا آئیڈیا آیا۔
اپوروا کے مطابق ’وہ 2012 کا وقت تھا اور ہم تمام چیزیں آن لائن ہی آرڈر کیا کرتے تھے سوائے اشیائے خورد و نوش کے۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس میں تبدیلی لاؤں گا اور میں نے اس پر کام شروع کیا اور کچھ ہی عرصے میں انسٹاکریٹ کی ایلیکیشن تیاری کرلی جس کے تین ہفتے بعد انسٹاکریٹ وجود میں آئی۔‘
’انسٹاکریٹ‘ نامی کمپنی کا دفتر سان فرانسسکو میں قائم ہے اور اپوروا اس کے شریک بانی ہیں۔
امریکہ کے ’سکیورٹی ایکسچینج کمیشن‘ میں جمع کرائے جانے والے دستاویزات کے مطابق ’انسٹاکریٹ‘ 2012 سے لے کر اب تک 90 کروڑ سے زائد آن لائن آرڈرز ڈیلیور کرچکی ہے۔
اپوروا کی عمر 37 برس ہے اور ان کی کمپنی کی کُل مالیت آٹھ ارب 80 کروڑ ہے۔

شیئر: