Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر الجوف کی جانب سے رضاکار نرس کو تعریفی سند

نرس نے حادثے کا شکار ہونے والی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تھی(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف نے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کی مدد کرنے والی  نرس حنان الرویلی کو تعریف سند عطا کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سعودی خاتون نرس حنان الرویلی الجوف ریجن کے محکمہ صحت سے منسلک ہے۔
گورنر الجوف نے الرویلی کے انسانیت نواز عمل اور اپنے پیشہ ورانہ پیغام کی ادائیگی میں ایثار سے کام لینے اور عزم و حوصلے کے ساتھ زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے پر تعریف کی ۔
گورنر الجوف نے توجہ دلائی کہ فرزندان وطن میں سماجی اور قومی کردار کے حوالے سے فرض شناسی نے ہی انہیں وطن عزیز کا معمار بنایا ہوا ہے۔ 
الرویلی  نے غیر معمولی حوصلہ افزائی پر گورنر الجوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے جو کچھ کیا وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ادائیگی کے احساس سے کیا۔ 
واضح رہے سعودی نرس الرویلی گزشتہ ہفتے اپنے شوھر کے ہمراہ ہسپتال سے گھرجا رہی تھی کہ شاہراہ پرحادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو دیکھ کراس نے گاڑی رکوائی اورزخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کی۔
نرس کے اس رضاکارانہ عمل کی وڈیو وائرل ہو گئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے سراہا گیا۔

شیئر: