Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر ’مملکت میں مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں‘

سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ریاض میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب 2030 کے تحت جس تیزی سے اپنے اہداف کو حاصل کر رہا ہے ہماری دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ سعودی عرب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں نمایاں مقام حاصل کرے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ ایسے ہی قائم و دائم رہے۔

شیئر: