Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیملیز کے لیے 30 ہزار ہاؤسنگ یونٹس، گھروں کی ملکیت کی رفتار تیز

2025 تک تین لاکھ سے زیادہ افراد کو جدید رہائش فراہم کرنے کا منصوبہ ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فیملیز میں پہلی بار گھر کی ملکیت کو تیز کرنے کی کوشش میں نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے پراپرٹی ڈویلپرز کے ساتھ مل کر ستمبر 2023 تک 30 ہزار سے زیادہ یونٹس کی کامیاب ترسیل کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہوا جس میں نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کے 2025 تک تین لاکھ سے زیادہ افراد کو جدید رہائش فراہم کرنے کے مقصد پر مزید زور دیا گیا۔
یہ مشن پہلی بار گھر کی ملکیت کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں کے ساتھ مطابقت بھی رکھتا ہے جس میں رہائش کے متنوع اختیارات اور اعلیٰ معیار کے منصوبے مملکت میں رئیل سٹیٹ کی فراہمی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ رہائشی یونٹس کی ترسیل مملکت کے ارد گرد کے 11 شہروں میں ہے جن میں ریاض، جدہ، مکہ اور الاحسا شامل ہیں۔ انہیں دمام، قطیف، الخبر،خمیس مشیط، طائف، ینبع اور مدینہ شامل ہیں۔
نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کا بیان میں کہنا ہے کہ ’وہ زیر تعمیر مستقبل کے مختلف منصوبوں پر فعال طور پر کام کر رہی ہے جو معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے رہائشی ماحول میں معیار اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے مسابقتی قیمتیں پیش کر رہی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ پروجیکٹس تمام سہولتوں تک محفوظ اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے خدمات، سبز جگہوں، اور پیدل چلنے والے راستوں کو مربوط کرتے ہیں۔‘
نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’اسے سعودی فیملیز کے لیے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیتے ہوئے سماجی اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کی امید ہے۔ یہ منصوبے رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور پرائیویٹ سیکٹر کی فنانسنگ ایجنسیوں کے اشتراک سے کیے جا رہے ہیں۔‘
2016 میں قائم کی گئی نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کا مقصد ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ سیکٹر میں لیڈر بننا اور  پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ’وہ شہری کمیونٹیز میں اعلیٰ معیار کے پراجیکٹس کو جدید ڈیزائن اور مختلف ہاؤسنگ سلوشنز اور سستی قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ عزم مستقبل کی نسلوں کی امنگوں کے مطابق ہے اور اس کا مقصد تجربہ کار اور مؤثر ریئل سٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ مل کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔‘

شیئر: