ونچ کی نئی شناخت کےلیے دی گئی مہلت ختم
مملکت بھر میں کام کرنے والی ونچ کا رنگ اور شناخت یکساں ہو گی( فوٹو: اخبار24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’نئی علامت کی منظوری سے قبل’ ونچ‘ کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ونچ کے حوالے سے نئی علامت جاری کی ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں اس سلسلے میں دی جانے والی سہولتوں کا معیار بہتر بنانا ہے۔
گاڑیوں کی منتقلی کے دوران حفاظتی تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنانا، منتقلی کو مزید منظم کرنا، ونچ کی سرگرمیوں کو قانون کا پابند بنانا اور اس شعبے میں سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو ختم کرنا ہے۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نومبر 2022 کے دوران ونچ کی نئی علامت کی تفصیلات جاری کرچکی ہے۔
اتھارٹی نے بتایا تھا کہ مملکت بھر میں ونچ کا رنگ ایک ہوگا۔ گاڑیاں اٹھانے اور منتقل کرنے کا کام کرنے والی وہیکلز یکساں ہوں گی۔
اتھارٹی نے ونچ کا کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں سے کہا کہ ’وہ لائحہ عمل کی تفصیلات جاننے کے لیے ٹی جی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں‘۔