Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور یونیسیف میں معاہدے پر دستخط

 یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے شاہ سلمان مرکز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے دنیا بھر میں بچوں کی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے یونیسیف کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت فریقین سٹراٹیجک شراکت مضبوط بنانےکے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ امدادی مشن میں تجربات اور معلومات کا تبادلہ اور رضاکارانہ پروگراموں کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ 
 یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین ریسل نے دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی مدد پر شاہ سلمان مرکز کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز کی شراکت سے یونیسیف اپنا انسانی مشن بہتر شکل میں جاری رکھے گی۔ 
 شاہ سلمان مرکز نے  بیرون مملکت رضاکارانہ پروگرام کے لیے البلسم  ٹریننگ اینڈ ہیلتھ  ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
مرکز کی جانب سے معاون نگران اعلی ڈاکٹر عقیل الغامدی اور سوسائٹی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر محمد المشعلی نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔ 
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔ 
 ایس پی اے کے مطابق فریقین نے انسانی و امدادی امور سے تعلق رکھنے والے باہمی دلچسپی کے موضوعات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل نے عالمی سطح پر سعودی عرب کے موثر انسانیت نواز کردار کو سراہتے ہوئے کہا’ دنیا بھر میں آفات و مصائب سے متاثر ضرورت مندوں کے مصائب کا بوجھ کم کرنے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا  کردار قابل قدر ہے‘۔ 

 

شیئر: