Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،جے آئی ٹی نے تحقیقات کادائرہ لندن تک وسیع کردیا

اسلام آباد... پاناما مہ کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ٹیم کے2ارکان برطانیہ روانہ ہو گئے۔ شریف فیملی کے لندن فلیٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ لندن فلیٹس کے پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات جبکہ نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کریں گے۔ دریں اثناءجے آئی ٹی کے2ممبران کے خلاف حسین نواز کی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ خصوصی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں کرے گا۔ حسین نواز نے اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز اور ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پر اعتراض اٹھایا ہے۔

 

شیئر: