Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس فیشن ویک: نت نئے ملبوسات اور ماڈلز کی کیٹ واک

ہر سال کی طرح پیرس فیشن ویک اس مرتبہ بھی بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں دنیا کے نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے اور ماڈلز نے ان میں کیٹ واک کر کہ شو کو چار چاند لگا دیا۔ تصاویر خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں

پیرس فیشن ویک کا انعقاد ہر سال شہر کے مختلف مقامات پر کیا جاتا ہے۔

پیرس فیشن ویک کا شمار دنیا کے چار بڑے فیشن ویکس میں ہوتا ہے جن میں میلان، لندن اور نیو یارک فیشن ویک بھی شامل ہیں۔

اس فیشن ویک میں شرکت کے لیے ڈیزائنرز کا چند طے شدہ شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سے ایک ہے کہ وہ ہر سال 35 مختلف فیشن لُکس پیش کریں گے جن میں دن اور رات میں پہنے جانے والے ملبوسات بھی علیحدہ علیحدہ تیار کیے جائیں۔

ان فیشن ویکس میں ہفتہ بھر مختلف فیشن ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔

اٹھارہ سال سے کم عمر کی ماڈلز کے پیرس فیشن ویک میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔

ان فیشن ویکس میں پراڈا، گوچی، ارمانی، ڈولچے اینڈ گبانا اور ورساچی جیسے بڑے برانڈ حصہ لیتے ہیں۔

اب چار بڑے فیشن ویکس کا آغاز نیو یارک سے ہوتا ہے جس کے بعد لندن، میلان اور آخر میں پیرس فیشن ویک منایا جاتا ہے۔

امریکی شہر نیو یارک، فیشن ویک منانے والا سب سے پہلا شہر تھا۔

ہر سال شائقین بڑی تعداد میں ان فیشن ویکس میں شرکت کرتے ہیں۔

شیئر: