Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے تین غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے  تین غیر ملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔ تینوں پر سرکاری اہلکاروں کے بھیس میں لوٹ مار کا الزام ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ بنگلہ دیشی شہریوں نے زیورات اور سونے کی دکانوں میں لوٹ مار کی اور لوٹا ہوا سامان اونے پونے داموں فروخت کیا‘۔ 
پولیس نے بیان میں کہا  کہ ’لوٹے گئے سامان کا کچھ حصہ بازیاب کرالیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: