سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنی شناختی علامت کو نئے انداز میں جاری کیا ہے۔
صارفین کے لیے مزید بہتر پیکجز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض سے بحیرہ احمر ایئرپورٹ کے لیے ’السعودیہ ‘ کی پروازیں شروعNode ID: 797596
اخبار24 کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے نئے لوگو کے اجرا کے ساتھ ہی ڈیجیٹل تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس میں ورچوئل اسسٹنٹ ’السعودیہ‘ کا اضافہ قابل ذکر ہے جس کے تحت ایئر لائن اپنے صارفین کو بکنگ و دیگر امور کی انجام دہی کے لیے تحریری اور صوتی چیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل والٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت سرکاری اورعوامی سیکٹر کو ٹکٹ کے اجرا کے حوالے سے بہتر خدمت فراہم کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی الفرسان پروگرام کے تمام آپریشنز اور فیچرز کو بھی ڈیجیٹل طور پر فعال کیا گیا ہے۔
ایئر لائن نے اپنے فضائی میزبانوں اورعملے کے یونیفارمز میں بھی تبدیلی کی ہے جس سے مملکت کی شناخت بھی نمایاں ہوتی ہے۔
مسافروں کا استقبال اعلٰی معیار کی کھجو ر اورعربی قہوے سے کیا جاتا ہے۔ ایئرلائن کے کچن میں سعودی عرب کا مینو شامل کر دیا گیا تاکہ ارض وطن کی درست معنوں میں عکاسی ہو سکے۔
حفاوة وترحيب بإطلالة جديدة وأنيقة من طاقمنا الجوّي ✨#السعودية_لنا_جونا pic.twitter.com/h2l4Oiwswa
— السعودية (@Saudi_Airlines) September 30, 2023