سعودی عرب میں اسکان الحجاج کمیٹی مکہ مکرمہ نے آئندہ سال 2024 میں حج پر آنے والے غیرملکی عازمین کےلیے رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق سعودی حکومت عازمین کو اپنی عمارتوں میں رہائش فراہم کرنے کے خواہش مند مالکان سے ہر سال درخواستیں وصول کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی مقرر ہے جسے اسکان الحجاج کا نام دیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا کہنا ہے ’اس سال عازمین کی رہائش کے لیے مجوزہ عمارتوں کی پرمٹ درخواستیں انجینیئر کنسلٹینسیوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی‘۔
اسکان الحجاج کمیٹی نے عمارتوں کے مالکان اور انہیں ٹھیکوں پر حاصل کرنے والوں سے کہا ہے کہ ’وہ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے انجینیئرنگ کنسلٹینسیوں میں درخواسیتں جمع کرائیں‘۔