کویتی وزارت داخلہ نے 800 غیرملکی ملازمین کو سبکدوش کردیا۔ بیشتر کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔
کویتی جریدے الرای نے وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 800 سے زیادہ غیرملکیوں کی ملازمتیں ختم کی گئی ہیں۔
کویتی عہدیدارکے مطابق وزارت داخلہ سے سبکدوش کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کو کارروائی نمٹانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔