Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی داعشی کا میڈیکل کی طالبہ سے نکاح

نئی دہلی .... سعودی عرب سے اپریل 2017ءکے دوران بیدخل کئے جانے والے ہندوستانی داعشی نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے 2016ءکے دوران موبائل پر اترپردیش کی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کی تھی۔ ہندوستان ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ37سالہ امجد خان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے اسلامی تعلیمات کے مطابق نکاح کیاتھا۔ دونوں اس سے قبل کبھی نہیں ملے تھے۔ وہ اپنی دلہن کو تعلیم کی تکمیل کے بعد مملکت لانا چاہتا تھا۔ وہ خود ایک بقالے میں ملازم تھا۔ دلہن کو مملکت لانے سے قبل ہی اسے گرفتارکردیا گیا۔ اس نے یہ بھی اقرار کیا کہ وہ اپنی دلہن کو داعش میں شمولیت پر راضی کرچکا تھا۔

شیئر: