Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواب شاہ میں 11 بچوں کی ماں کی 9 بچوں کے باپ سے شادی

چیتن اور رانی بھیل نے سانگھڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے شادی کر لی۔
بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کے بعد بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے حکومت سے مدد مانگی ہے۔ 
ضلع سانگھڑ کے صحافی آفتاب انجم نے اردو نیوز کو بتایا کہ 45 سالہ چیتن اور 47 سالہ رانی بھیل نے سانگھڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رانی بھیل اپنے سابق شوہر کے نامناسب سلوک کے بعد اسے چھوڑ کر چیتن کے پاس آئی تھیں اور دونوں نے اپنی رضامندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔
رانی بھیل کا کہنا ہے کہ سابق شوہر نے انہیں 11 بچوں سمیت گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد انہیں اور ان کے بچوں کو چیتن نے سہارا دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چیتن کے اچھے سلوک اور رویے کی وجہ سے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
رانی بھیل نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سابق شوہر سے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور 20 بچوں سمیت 22 افراد کے خاندان کے گزر بسر میں بھی مدد فراہم کی جائے۔

شیئر: