Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتکاف کرنے کا ارادہ ہے ،یونس خان

  کراچی ...پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ میچ کے دوران جب بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مشکل آتی تھی زیادہ سے زیادہ استغفار کا ورد کرتا تھا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو پورا قرآن ہی انسان کے لئے مشعل راہ ہے لیکن مشکل کے وقت استغفار سے مجھے کافی مدد ملتی تھی۔انہوںنے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران جن دنوں میں روزے نہیں رکھ سکا کوشش کروں گا کہ اب ان کی قضا پوری کرلوں۔ ٹیم میں رہتے ہوئے اذان دینا کوئی انوکھا کام نہیں تھا کیونکہ یہ کام ہر مسلمان کرسکتا ہے۔ایک سوال پر یونس خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا ہمیشہ سے خواہش رہی کہ رمضان میں اعتکاف کروں لیکن میچز کے باعث ایسا نہ کرسکا۔ 

 

شیئر: