سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات نے خبردار کیا ہے کہ ’جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی قسم کی معلومات کےلیے جوازات کے سرکاری اکاونٹ سے رجوع کیاجائے‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جوازات کی جانب سے جاری انتباہی پیغام میں کہا گیا کہ ’ادارے کے حوالے سے معلومات یا خبروں کے حصول کےلیے کسی غیرسرکاری ادارے سے رجوع نہ کیاجائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے فرضی اداروں کے اشتہارات پربھی توجہ نہ دی جائے جن میں سروس فراہمی کے اشتہارات وغیرہ کے ذریعے اپنی خدمات پیش کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے‘۔
جوازات کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ ’ادارے کا واٹس ایپ پرکسی قسم کا کوئی اکاونٹ یا رابطہ کا ذریعے نہیں ہے‘۔