’ریاض الجنہ‘ کے لیے پرمٹ کس طرح حاصل کریں ؟
جمعرات 5 اکتوبر 2023 18:50
نوافل کی ادائیگی کےلیے نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا آسان ہے(فوٹو، ایکس )
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی الشریف میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ جاری کردیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی اور اس میں اکاؤنٹ بناکر اس کے ذریعے کارروائی کرنا ہوگی۔
وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد مندرجہ ذیل اقدامات کیے جائیں۔
ریاض الجنہ میں نماز کے خانے کا انتخاب کریں۔
افراد کا تعین
تاریخ اور وقت کا تعین
ہدایات کا مطالعہ اور ان کی منظوری دیں
اس کے بعد آپ ارسال کے آئی کون کو کلک کریں اورجس کے بعد پرمٹ آپ کو ایس ایم ایس کی صورت میں بھی موصول ہوگا اور نسک ایپ پر موجود ہوگا۔