Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی لبنان سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر: لبنان، اسرائیل سرحد پر بھی کشیدگی

ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بمباری فلسطینی گروپوں کی طرف سے کی گئی ہے(فائل فوٹو: روئٹرز)
لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیل کے جانب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس لبنان اسرائیل سرحد پر بھی تین دن سے کشیدگی کا ماحول ہے۔
جنوبی لبنان سے اسرائیل پر ہونے والے تازہ حملوں کے بارے میں روئٹرز کو تین سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بمباری فلسطینی گروپوں کی طرف سے کی گئی ہے۔
ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے جنوبی علاقے پر گولہ باری کی گئی، جہاں سے راکٹ داغے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ لبنانی سرزمین سے آنے والے راکٹوں کا توپ خانے کی مدد سے جواب دے رہی ہے۔
جنوب میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج (یو این ایف آئی ایل) نے کہا کہ وہ راکٹ داغے جانے کی اطلاعات کی تصدیق کر رہی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ’بندوقیں اور راکٹ‘ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
اتوار کو حزب اللہ نے سرحد کے ساتھ متنازع شیبہ فارمز میں تین اسرائیلی تنصیبات اور پیر کو اسرائیل میں دو مزید فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی تھی۔
لیکن بھاری ہتھیاروں سے لیس شیعہ دھڑے(حزب اللہ) نے اب تک اسرائیل کے خلاف کوئی دوسرا نمایاں محاذ نہیں کھولا ہے۔

شیئر: