حماس اسرائیل تنازع اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات
منگل 10 اکتوبر 2023 16:32
عوامی تاثر بدلنے کی کوشش میں مبہم تصاویر یا غلط دستاویزات شائع ہو رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
اسرائیل پر حماس کے غزہ سے اچانک حملے اور اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں کے بعد آن لائن پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیل گئی ہیں کیونکہ فریقین جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روئٹرز نیوز کے مطابق مسلح تصادم جیسے بڑے واقعے کے دوران بہت سے سوشل میڈیا صارفین گمراہ کن اور بے بنیاد دعوے شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی تاثر کو تشکیل دینے کی کوشش میں مبہم تصویریں یا تبدیل شدہ دستاویزات شائع کی جا رہی ہیں۔
روئٹرز کی جانب سے انگریزی، عبرانی اور عربی زبانوں میں وسیع پیمانے پر مشترکہ دعوؤں میں سے کچھ کے حقائق کی جانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پیراشوٹ گلائیڈرز کا جعلی کلپ
حماس نے 7 اکتوبر کو جب اسرائیل پر اچانک حملہ کیا اور راکٹ فائر کرتے ہوئے حمایت یافتہ عسکریت پسند پیرا گلائیڈرز اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے دکھائے گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا یہ کلپ جعلی تھا جب کہ بنیادی طور پر مصر کے شہر قاہرہ میں ایک ملٹری اکیڈمی میں مصری چھاتہ برداروں کی سکائی ڈائیونگ کی فوٹیج تھی۔
ایکس(ٹوئٹر) پر تصدیق شدہ صارف نے ایک کلپ شیئر کیا جس میں لکھا کہ حماس گروپ کے بندوق بردار اسرائیلی میوزک فیسٹیول میں پیراگلائڈنگ کے ذریعے اتر کر بڑا حملہ کر رہے ہیں۔
جو بائیڈن کی 8 بلین ڈالر کی امداد !
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو امداد کے تمام مناسب ذرائع کی پیشکش کی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے لیے 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد نہیں دی اور سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔
کلپ کی حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی اور یہ جھوٹا دعویٰ وائٹ ہاؤس کے ایک میمورنڈم کی بدلی ہوئی تصویر پر لگایا گیا ہے۔
میوزک فیسٹیول کی قدیم فوٹیج
غزہ کی سرحدی باڑ کو توڑنے کے بعد ایک میوزک فیسٹیول جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی باشندے ایک محفل میں شریک تھے بندوق برداروں کا ہدف بنتے ہوئے دوڑتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
فیسٹیول پر حملے کے طور پر سوشل نیٹ ورکس پر گردش کرنے والا یہ کلپ دراصل تین دن پہلے فلمائی گئی ایک ویڈیو تھی جس میں امریکی گلوکار برونو مارس کے مداحوں کو تل ابیب کے کنسرٹ گراؤنڈ میں دوڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
آرتھوڈوکس یہودیوں کے فرار کا جھوٹا دعویٰ
ایک اور ویڈیو جس میں سوشل میڈیا صارفین نے آرتھوڈوکس یہودیوں کو یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجتے ہی بھاگتے ہوئے دکھایا ہے اس کا اکتوبر کی تازہ جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
یہ ویڈیو7 اکتوبر سے کم از کم چار دن قبل آن لائن ہو چکی تھی۔ ویڈیو کلپ میں عبرانی زبان میں بات کرنے والا ایک شخص اس منظر کو بیان کر رہا ہے جس میں آرتھوڈوکس یہودیوں کو عبادت کے بعد نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
گمشدہ بچی کا جعلی ویڈیو کلپ
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس کا ایک عسکریت پسند ایک گمشدہ بچی سے عربی زبان میں پوچھ رہا ہے کہ تمہارے والدین کون ہیں؟ تمہاری ماں کہاں ہے تمہارا باپ کہاں ہے تم کس کے ساتھ آئی ہو؟
حقیقت میں یہ ویڈیو 7 اکتوبر کے حملوں سے تقریباً ایک ماہ قبل 8 ستمبر کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی۔