Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر منافع بخش شعبے کا سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار‘

ریاض فورم میں چیریٹبل فاؤنڈیشنز کی سماجی اہمیت پر گفتگو کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
ریاض فورم نے غیر منافع بخش شعبے کے مستقبل، اس کی ترقی کے عوامل  اور معاشرے میں اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فیصل فاؤنڈیشن کے بانی اور ٹرسٹی شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودی عرب میں چیریٹبل فاؤنڈیشنز کی سماجی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے ایک خصوصی سیشن میں شرکت کی۔
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی اور نیشنل سینٹر فار فیملی بزنسز کے چیئرمین غسان السلیمان نے فورم میں شرکت کی۔
غسان السلیمان نے کہا کہ ’ سب سے پہلے وژن 2030 میں ایک ہدف ہے کہ غیر منافع بخش شعبے کی شراکت کو جی ڈی پی کے موجودہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد تک لایا جائے۔ ہمارے پاس 2030 تک پہنچنے سے پہلے صرف چند سال باقی ہیں لہذا، یہ ایک بڑا ہدف ہے اور پانچ فیصد جی ڈی پی میں ایک بڑا حصہ ہے‘۔

غیر منافع بخش شعبے کی شراکت کو جی ڈی پی کے موجودہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد تک لایا جائے( فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ’غیر منافع بخش شعبہ سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں قومی فیملی بزنس سینٹر کے طور پر معروف غیر منافع بخش تنظیموں اور وزارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے موجود ہیں‘۔
فورم میں تین اہم ڈائیلاگ سیشنز، دو خصوصی سیشنز اور 30 سے زیادہ نمائش کنندگان پر مشتمل ایک نمائش تھی۔
شرکا میں جدہ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیچ اینڈ ہیئرنگ اینڈ میڈیکل ری ہیبلیٹیشن شامل تھا، ایک غیر منفعتی تنظیم جو مواصلات کی خرابی اور سماعت کی خرابی کے شکار افراد کے علاج کے لیے وقف ہے۔
جدہ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پیتھالوجسٹ نہر المحیسن نے کہا کہ ’  ہم یہاں اپنی تنظیم کو متعارف کرانے، وژن 2030 کے تناظر میں اس کے مستقبل پر بات کرنے، خاص طور پر غیر منفعتی اداروں اور غیر منفعتی کام کے مستقبل کی تشکیل کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آئے ہیں ‘۔
فورم نے پائیدار ادارہ جاتی مدد کی طرف منتقلی کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: